Andaz-E-Guftagu

I

intelligent086

Guest
انداز گفتگو​

عمدہ گفتگو سے روح تازہ ہوتی ہے۔ وہی بات دوسرے الفاظ میں اس طرح بھی کی جاسکتی ہے کہ اسے سن کر روح افسردہ ہوتی ہے۔خلیفہ ہارون الرشید نے ایک دفعہ خواب میں دیکھا کہ ان کے تمام دانت گر پڑے ہیں۔ بیدار ہوتے ہی انہوں نے علی الصبح ایک تعبیر خواب بتانے والے کو طلب کیا اور کہ اس خواب کا کیا مطلب ہوسکتا ہے۔ اس شخص نے کہا حضور کی عمر دراز ہو۔ اس کا یہ مطلب نکلتا ہے کہ آپ کے تمام بہن بھائی، بیٹے اور رشتہ دار آپ کے سامنے فوت ہو جائیں گے۔ ہارون الرشید نے حکم دیا کہ اس شخص کو سو کوڑے لگائے جائیں کہ اس نے ایسی وحشت ناک تعبیر بتائی ہے۔ جب عزیزواقارب ہی نہ رہیںتو جینے کا کیا فائدہ۔ اب ایک دوسرے شخص کو اسی خواب کی تعبیر بتانے کے لیے بلایا گیا۔ اس شخص نے خواب سن کر کہا اس کا مطلب یہ ہے کہ امیرالمومنین اپنے تمام اقرباء سے زیادہ طبعی عمر پائیں گے۔ ہارون الرشید نے کہا تعبیر تو وہی ہے۔ لیکن دوسری تعبیر کے الفاظ میں بہت فرق ہے۔ چنانچہ دوسرے شخص کو سو کوڑوں کی بجائے سو دینار عطا کئے۔​
 
Top Bottom