Appreciation ....

M

Masoom Dil

Guest
بہت چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی ہیں جو تربیت کے نتائج کا فرق بن جاتی ہیں. مثلاً آپ والدین میں سے کوئی کردار ہیں. آپ بچے کو کوئی کام دیتے ہیں. بچہ وہ کام مکمل کرتا ہے. حوصلہ افزائی کیلئے appreciate کرتے ہیں. یعنی تعریف کرتے ہیں.
آپ کی تعریف اب تربیت ہے. آپ نے اس کے کام اس کی کوشش لگن کی تعریف کی یا آپ نے کہہ دیا تم بہت ذہین ہو، تم بہترین ہو، یعنی بچے کی تعریف شروع کردی. ریسرچ بتاتی ہے کہ بہترین تربیت اس کوشش اور کی جانے والی محنت کی ہے. دوسری تعریف اسے خود پسند بنا سکتی ہے. وہ بہت سی چیزیں اب دکھاوے کیلئے کرنا شروع کردے گا تاکہ خود پسندی کی تسکین ہو.
پہلا انداز جبکہ بچے کو مزید سے مزید کوشش و محنت کی طرف رغبت دے گا. والدین و اساتذہ بچے کے مستقبل کی شخصیت کو سکیچ کرتے ہیں. بچہ تو ان میں بس رنگ بھرتا ہے. سکیچ ٹیڑھا بن جائے تو قیمت یا تو بچہ ادا کرتا ہے یا معاشرہ.​
 
Top