Auqaat Bholne ka nateeja

I

intelligent086

Guest
اوقات بھولنے کا نتیجہ

حضرت عیسیٰ ؑکا ایک دوست تھا‘ مگر نادان۔ اس نے آپؑ سے درخواست کی کہ مجھ کو اسم اعظم سکھا دیجئے۔ ہر چند انکار کیا اور سمجھایا کہ تو اس قابل نہیں ہے‘ نہ مانا اور نہایت اصرار کیا۔ ناچار بتا دیا اور امتحان بھی کرا دیا لیکن منع کیا کہ آئندہ تو اس کو کام میں نہ لانا ورنہ تیرے لیے اچھا نہ ہوگا۔ یہ فرما کر آپ ؑچل دئیے۔ اس کے دل میں خیال آیا کہ بھلا اب دیکھوں اسم اعظم تاثیر کرتا ہے یا نہیں۔ کچھ ہڈیاں نظر آئیں‘ ان پر اسم اعظم پڑھا۔ فوراً ایک شیر زندہ ہو کر غرّایا اور اس کو پھاڑ کھایا۔ حضرت عیسیٰ ؑ جب واپس آئے تو دیکھا کہ وہ مرا پڑا ہے اور شیراس کو کھا رہا ہے۔ شیر سے پوچھا تو نے اسے کیوں مارا؟ جواب دیا’’ یہ شخص میرا خالق بنا‘ مگر رازق نہ بن سکا سو میں نے اس کو کھا لیا۔‘‘​
 
Top Bottom