Bewafai Se Maut

I

intelligent086

Guest
بے وفائی سے موت

کہتے ہیں ،ایک ایرانی بادشاہ سرد شام کو اپنے محل میں داخل ہو رہا تھا ، محل کے صدر دروازے پر پرانی اور بوسیدہ وردی پہنے ایک بوڑھے دربان کو کھڑے دیکھا ۔ بادشاہ کو بہت ترس آیا۔ قریب پہنچ کر عمر رسیدہ دربان سے پوچھا : ’’تمہیں سردی نہیں لگ رہی‘‘؟
دربان نے جواب دیا: بادشاہ سلامت بہت سردی لگتی ہے۔ لیکن حضور کیا کروں ،گرم وردی نہیں ہے۔یہ سب کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔
بادشاہ نے کہا : میں محل کے اندر جا کر اپنا کوئی گرم جوڑا بھجواتا ہوں۔
دربان نے بادشاہ سے اظہار تشکر کیا ۔ بادشاہ جیسے ہی دربار میں داخل ہوا، اپنا وعدہ بھول گیا۔ صبح دروازے پر دربان کی اکڑی ہوئی لاش ملی ۔ قریب ہی مٹی پر انگلیوں سے ایک تحریر درج تھی : ’’بادشاہ سلامت میں کئی سالوں سے سردیوں میں اسی وردی میں دربانی کر رہا تھا مگر کل رات آپ کے گرم لباس کے وعدے نے میری جان نکال دی‘‘

 
Top