I
intelligent086
Guest
بِلی ۔۔۔۔صفائی پسند جانور ۔۔۔۔ نعمان خان
بلی ایک ایسا جانور ہے جو گھروں میں بھی پالا جاتا ہے۔یہ دنیا میں سب سے زیادہ پالے جانے والے جانوروں میں سے ایک ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ بلی گوشت خور جانور ہے اور انسانوں کے ساتھ رہنا پسند کرتی ہے۔
یہ رات کے اندھیرے میں دیکھنے اور ایسی آوازیں سننے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے جسے انسان نہیں سن سکتا ۔ بلی 32 طرح کی آوازیں نکال سکتی ہے اس میں سونگھنے کی حس بھی بہت تیز ہوتی ہے۔بلی کا وزن عموماً4سے5کلو گرام ہوتا ہے۔تاہم’’ مینی کون‘‘نامی بلی کا وز ن 11کلو گرام بھی ریکارڈ کیا گیاہے۔بلی کی اوسط اونچائی23 سے25سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔اکثر بلیو ں کی لمبائی30سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔ان کے جسم کا درجہ حرارت38.6سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔جبکہ ایک منٹ میں ان کا دل120سے140مرتبہ دھڑکتا ہے۔آرام کی حالت میں سانس لینے کی رفتار14سے40مرتبہ فی منٹ ہوتی ہے۔
بلی فطرتاً صفائی پسند جانور ہے۔یہ اپنے چہرے کو اپنے ہی لعاب سے صاف رکھتی ہے،اور اس کے جسم پر کوئی چیز لگ جائے تو اسے بھی فوراً صاف کر لیتی ہے۔جب بلی کسی گھر سے مانوس ہو جائے تو اس گھر میں کسی دوسری بلی کو داخل نہیں ہونے دیتی،اور اگر کوئی بلی اس گھر میں داخل ہو بھی جائے تو اس سے سخت لڑائی کرتی ہے۔