Chaand ke Mutaliq Dilchasp Haqaiq By Anam Khalid

I

intelligent086

Guest
چاند کے متعلق چند دلچسپ حقائق ۔۔۔۔۔ انعم خالد

chand-ke-mutaliq-jpg.jpg

جب سے انسانی شعور نے ترقی کی ہے اسے چاند کے ساتھ دوستی ہمیشہ عزیز رہی ہے۔چاند جو کہ ہماری زمین سے سورج کے بعد سب سے زیادہ روشن نظر آتا ہے۔
بچو!کیا آپ جانتے ہیں کہ چاند کے بعد سب سے روشن ستارہ ’’زہرہ‘‘ ہے جسے زمین سے دیکھا جا سکتا ہے۔چاند کا زمین سے فاصلہ 3 لاکھ84 ہزار 00 کلو میٹر ہے۔جو کہ نظامِ شمسی کے باقی سیاروں کے مقابلے میں زمین سے قریب تر تسلیم کیا جاتا ہے۔ ماضی میں لوگ چاند اور ستاروں سے اپنی سمت معلوم کرنے کا کام بھی لیا کرتے تھے۔چاند کی جسامت زمین کے مقابلے میں27فیصد ہے۔یہ زمین کے گرد اپنا ایک چکر تقریباً 27.3دن میں مکمل کر لیتا ہے۔ سورج سے روشنی لے کر بظاہر روشن نظر آنے والا یہ چاند ہوا اور پانی جیسے نعمتوں سے محروم ہے۔اس کے موسم شدید گرمی میں 100سینٹی گریڈ تک اور شدید سردی میں منفی173ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتے ہیں۔یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ زمین کی کشش9.8 میٹر فی مربع سیکنڈ کے مقابلے میں اس کی کشش1.622 میٹر فی مربع سیکنڈبنتی ہے۔گویا کہ زمین پر 10 کلو وزن رکھنے والی چیز کااگر چاند پر وزن کیا جائے تووہ ڈیڑھ کلو سے کچھ زیادہ ہو گا۔ہوا موجود نہ ہونے کے سبب چاند پر آواز کا سفر بھی ممکن نہیں ہوتا۔​
 
Top