Farsi Hikayat

I

intelligent086

Guest
فارسی حکایت

ابو السعید ابو الخیر سے ایک شخص نے سوال کیا : کیا کمال کا انسان ہوگا جو ہو ا میں اڑ سکے!

ابو سعید نے جواب دیا : یہ کون سی بڑی بات ہے ہوا میں تو مکھی بھی اڑتی ہے۔

دوسراشخص : اگرکوئی پانی پر چل سکے تو اس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

ابوسعید :یہ بھی کوئی خاص بات نہیں لکڑی کا ٹکڑا سطح آب پر تیرتا رہتا ہے ۔

دوسراشخص :تو پھر آپ کی نظر میں کمال کیا ہے؟

ابو سعید :میری نظر میں کمال یہ ہے کہ لوگوں کے درمیان میں رہواور تمہاری زبان سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے ،کسی کا تمسخر نہ اڑائو جھوٹ نہ بولو، کسی کی ذات سے ناجائز فائدہ نہ اٹھائو بس یہی کمال ہے

 
Top