Fazool Aur Bekar Cheezon Mein Maharat

I

intelligent086

Guest

فضول اور بیکار چیزوں میں مہارت

بادشاہ کے دربار میں ایک شخص کو لایا گیا جو سوئی کو زمین میں گاڑ کر ڈیڑھ دو گز کے فاصلے سے دوسری سوئی پھینکتا جو پہلی سوئی کے ناکے میں جا کر پھنستی۔ بادشاہ نے اس کا فن دیکھا تو بڑا متاثر ہوا اور اسے پہلے انعام و کرام دیا اور پھر کوڑے لگوائے۔ اس شخص نے اس عجیب فیصلے پر حیرانی کا اظہار کیا تو بادشاہ بولا: اس کام میں تم نے اتنی مہارت پیدا کر لی ہے‘ اس کا تمہیں انعام دیا گیا لیکن اتنی فضول چیز میں مہارت پیدا کی کہ جس کا عملی زندگی میں کوئی فائدہ نہیں ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ دوسرے لوگ ایسی ہی فضول اور بے کار چیزوں میں مہارت حاصل کرنے میں اپنا وقت ضائع کریں اسی لئے تمہیں کوڑے مارے گئے ہیں۔​
 
Top