Jal Thaliye By Alina Asif

I

intelligent086

Guest
پڑھو اور جانو ’’جل تھلیے‘‘ ..... علینہ آصف

jal-thaliye-jpg.jpg

مگر مچھ سے مراد ایسے رینگنے والے جانور ہیں جو زیادہ تر پانی کے اندر اور پانی سے باہر کم رہتے ہیں۔انہیں ہم’’جل تھلیے‘‘ بھی کہتے ہیں۔اس خاندان میں مگر مچھ اور گھڑیال بھی شامل ہیں۔مگر مچھ اپنا زیادہ تر وقت پانی میں گزارتے ہیں لیکن خشکی پر بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔مگر مچھ زیادہ تر افریقہ،ایشیاء ،امریکہ اور آسٹریلیا میں پائے جاتے ہیں۔ان کی اکثریت میٹھے پانی جیسا کہ دریا،جھیل ، دلدلوں جبکہ کچھ اقسام کھارے پانی میں بھی رہتی ہیں۔ان کی خوراک میں زیادہ تر مچھلی اور ممالیہ جانور شامل ہوتے ہیں تاہم دیگر آبی جانور مثلاً گھونگے وغیرہ کھانے میں بھی کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔
مگر مچھ بہت قدیم جانور ہے اور انداز ہ کیا جاتا ہے کہ ان میں ڈائنو سارس کے دور سے اب تک بہت کم تبدیلیاں آئی ہیں۔ڈائنو سارس کئی صدیاں قبل نا پید ہو گئے تھے جبکہ مگرمچھ اب بھی موجو دہیں۔

مگر مچھ قدیم ہونے کے باوجود حیاتیاتی اعتبار سے کافی پیچیدہ جانور ہیں۔ان کے دما غ کے گرد موجود جھلی،دل کے4 خانے اور ڈایا فرام کی موجودگی انہیں دوسرے آبی جانوروں سے الگ بناتی ہے۔ان کی بیرونی ساخت انہیں آبی اور شکاری جانور ظاہر کرتی ہے۔ان کا جسم ایک خط کی شکل میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ تیزی سے تیر سکتے ہیں۔مگر مچھ تیرنے کے دوران پیر اپنے جسم سے چپکا لیتے ہیں جس سے تیرنا آسان ہو جاتا ہے۔ان کے پیروں کی انگلیوں میں جھلی ہوتی ہے جس سے تیراکی میں مدد ملتی ہے۔اسی جھلی کی مدد سے یہ تیزی سے مڑ سکتے ہیں اور اچانک حرکت کرنا بھی ان کے لیے آسان ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ کم گہرے پانی میں دیگر جانوروں کی نسبت انہیں چلنے میں آسانی رہتی ہے۔


 
Top