Maa ki taqat

I

intelligent086

Guest
ماں کی طاقت

سمندر کے کنارے پر ایک درخت میں چڑیا نے گھونسلہ بنا رکھا تھا۔ایک دن تیز ہوا سے گھونسلہ اور اس کا بچہ سمندر میں جاگر ا۔جب چڑیا بچے کو نکالنے لگتی تو پر گیلے ہو جاتے ۔چڑیا نے سمندر سے کہا کہ اپنی لہر سے میرے بچے کو باہر نکال دے۔ سمندر ٹس سے مس نہ ہوا۔ چڑیا آگ بگولہ ہو کر بولی۔’’ میں سارا پانی پی کر تجھے ریگستان بنا دوں گی‘‘۔
سمندر بولا :اے چڑیا تو میرا کیا بگاڑ سکتی ہے‘‘۔
چڑیا نے یہ سنا تو بولی ۔۔چل خشک ہونے کو تیار ہو جا۔اس نے ایک گھونٹ بھرا اور درخت پھر بیٹھ گئی ،پھر ایک گھونٹ بھرا اور درخت پر بیٹھ گئی۔ یہ عمل آٹھ دس مرتبہ دہرایا ۔
سمندر گھبرا کر بولا: پاگل ہو گئی ہے، مجھے ختم کرنے لگی ہے؟
مگر چڑیا اپنی دھن میں لگی رہی۔ ابھی 25-26مرتبہ ہی ہوا تھا کہ سمندر نے ایک لہرکے ساتھ بچے کو باہر پھینک دیا۔ درخت یہ سب دیکھ رہا تھا، وہ بولا۔۔ اے طاقت کے بادشاہ تو ایک چڑیا سے ڈر گیا؟
سمندر نے کہا:اے درخت ،میں تجھے پل بھرمیں اکھاڑ سکتا ہوں ۔ آدھی دنیا تباہ کر سکتا ہوں۔ اس چڑیا کی کیا مجال ۔ میں تو اس ماں کے جذبے سے ڈر گیا ہوں جس کے سامنے تو عرش بھی ہل جاتا ہے۔ جس طرح وہ مجھے پی رہی تھی مجھے لگا کہ وہ مجھے ریگستان بنا دے گی۔​
 
Top Bottom