I
intelligent086
Guest
نیکی کی مہلت
بنی اسرائیل میں سے کسی نے بہت سا مال جمع کیا تھا، جب مرنے لگا تو اس نے اپنے بیٹوں سے کہا،میرا سب قسم کا مال مجھے دکھلائو۔ سب قسم کی قیمتی چیزیں اور زر وجواہرات اس کے سامنے لائے گئے، جب اس نے ان چیزوں کو دیکھا تو بہت رویا۔ ملک الموت نے جو اس کو روتے دیکھا تو کہا؛ روتا کیوں ہے؟ قسم ہے رب العزت کی کہ میں تیرے جسم سے تیری جان کو نکالے بغیر نہ نکلوں گا۔ اس نے کہا مجھے اتنی مہلت تو دے کہ میں ان چیزوں کو اللہ کی راہ میں صدقہ دے دوں۔ ملک الموت نے کہا؛ یہ نہیں ہوگا۔ اب مہلت کا وقت گیا۔ اس وقت سے بیشتر جو اتنی مہلت دراز تجھے حاصل تھی،اس میں کیوں نہ دے دیا۔ یہ کہہ کر اس کی روح قبض کر لی۔