Parho Aur Jaano By Anam Khalid

I

intelligent086

Guest
پڑھو اور جانو ۔۔۔۔۔۔ انعم خالد

parho-aur-jaano-jpg.jpg

نباتات اپنی غذا تیار کرنے کے دوران ہوا میں ’’آکسیجن‘‘ خارج کرتے ہیں۔
انسانی خون کے 4 گروپ ہوتے ہیں اے بلڈ گروپ،بی گروپ،اے بی گروپ اور اوبلڈ گروپ۔

خون کی کمی سے انسانی جسم میں ایک مرض لاحق ہو جاتا ہے جسے’’ اینیمیا ‘‘کہتے ہیں۔

ایک عام انسان کا بلڈ پریشر عموماً70سے120کے درمیان رہتا ہے۔اس سے کم یا زیادہ ہونا انسانی صحت کے لیے مسائل پیدا کر دیتا ہے۔

خون کا ذخیرہ کرنے والے بینک کو ’’بلڈ بینک ‘‘کہتے ہیں۔

انسانی جسم میں کل206ہڈیاں اور 360جوڑ ہوتے ہیں۔

انسانی جسم میں کُل24پسلیاں ہوتی ہیں ۔ دائیں اور بائیں دونوں جانب 12,12پسلیاں موجود ہوتی ہیں۔

بچو! ہمارے جسم کے لیے ضروری بہت سے وٹامن میں سے وٹامن سی کو سب سے پہلے دریافت کیا گیا تھا۔

اونچائی پر جانے والے غبارے میں’’ہائیڈروجن‘‘گیس موجود ہوتی ہے،چونکہ اس کا وزن ہوا سے کم ہوتا ہے اس لیے جس چیز میں بھی موجود ہو اسے اوپر کی جانب اٹھانے لگتی ہے۔ایک دوسری گیس ’’ہیلیئم‘‘کا وزن بھی ہوا سے کم ہوتا ہے۔

۔100ڈگری پر پانی مائع سے گیس میں تبدیل ہونے لگتا ہے،یعنی وہ زیادہ گرم ہونے پر بھاپ بن کر ہوا میں تحلیل ہونا شروع ہو جاتا ہے۔


Parho Aur Jaano By Anam Khalid
 
Top Bottom