Parho Aur Jaano , Janwaron Ki Dunya By Anam Khalid

I

intelligent086

Guest
پڑھو اور جانو جانوروں کی دنیا ۔۔۔۔۔تحریر : انعم خالد

janwaron-ki-dunya-jpg.jpg

پیارے بچو!بندر کا شما ردنیا کی ابتداء میں وجود میں آنے والی مخلوق سے ہے۔بعض فلسفہ دانوں مثلاً’’ڈارون‘‘ کی تھیوری کے مطابق تو اسے انسان ہی کی ابتدائی شکل کہا جاتا ہے ۔جب کہ اسلامی عقیدے کے مطابق ایسا نہیں ہے۔کیونکہ قرآنـ پاک میں اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات اور بہترین تقویم کے مطابق پیداکرنے کے متعلق ارشاد فرمایا ہے ۔

یہاں ہم آپ کو بندروں کی چند اقسام کے بارے میں بتاتے ہیں۔ بندروں کی تقریباً 100 اقسام ہیں جنہیں2 بڑے گروہوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے ۔نئی دنیا کے بندر جنوبی امریکہ میں پائے جاتے ہیں ،اور یہ چیزوں کو اپنی دُم سے پکڑتے ہیں ۔جب کہ پرانی دنیا کے بندر افریقہ اورایشیاء میں پائے جاتے ہیں۔جو چیزوں کو پکڑنے کے لئے اپنی دُ م استعمال نہیں کرتے ۔

یوکریس نامی بندر نئی دنیا کے بندر ہیں اور ایمزون کے پھلداربارانی جنگلات میں چھوٹے چھوٹے گروہوں کی شکل میں گھومتے ہیں۔بڑے بڑے بالوں والا بندر بھی ایمزون کے بارانی جنگلات میں ہی پایا جاتا ہے ۔یہ درختوں کی چوٹیوں پر لگے پھل اور پتے کھاتا ہے ۔ان کے ہر گروہ میں5 بندر ہوتے ہیں۔

شیر کی دم سے مشابہہ قدیم نسل کا میکیک بندر بھارت میں پایا جاتا ہے ۔لمبی ناک والا بورنیو بندر بھی ایشیائی ممالک میں پایا جاتا ہے۔یہ اپنی لمبی ناک کوشاید چیخنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔جبکہ اس کی مادہ بندریا کا ناک بہت چھوٹا ہوتا ہے اور وہ صرف چیخنے سے کام چلاتی ہے ۔​
 
Top Bottom