Parho Aur Jaano , Saya kese Ban'ta Hai?

I

intelligent086

Guest
پڑھو اور جانو، سایہ کیسے بنتا ہے؟

saaya-jpg.jpg

سایہ دراصل ایک ایسی چیز یا جگہ کو کہا جاتا ہے جہاں روشنی نہیں پہنچ پاتی، یعنی جب کوئی چیز روشنی کے راستے میں رکاوٹ پیدا کرے اور اس کے گزرنے کا راستہ روک دے تو راستے میں موجود چیز سے آگے نظر آنے والا عکس سایہ کہلاتا ہے۔

جب کوئی غیر شفاف چیز روشنی کے راستے میں رکھ دی جاتی ہے تو روشنی اس چیز سے نہیں گزر سکتی۔

غیر شفاف چیز کے پیچھے بننے والا تاریک حصہ سایہ کہلاتا ہے۔ سورج روشنی کا سب سے بڑا محافظ یا منبع ہے۔

سورج کی سمت کے ساتھ ہمارے سائے کی سمت ،مقام اور سائز بھی تبدیل ہو جاتا ہے۔

صبح اور شام کے وقت جب سورج پوری طرح نہیں نکلا ہوتا تب سائے لمبے ہوتے ہیں جبکہ دوپہر میں جب سورج عین ہمارے سر پر ہوتا ہے، سائے چھوٹے ہو جاتے ہیں۔

اس کی وجہ سورج کے زاویے ہیں۔ سائنس کے مطابق جس وقت سورج اپنے کم ترین زاویے پر ہو تب اس کی روشنی جس بھی چیز پر پڑے گی اس کا سایہ لمبا نظر آئے گا۔

سائے کے بارے میں آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ جب روشنی ایسی چیزوں پر پڑتی ہے جو خود روشن نہیں ہوتیں تب ہی سایہ بنتا ہے۔

مثلاً ٹیبل، کرسی، کتاب یا انسانی جسم لیکن جب روشنی کسی ایسی چیز سے ٹکرائے جو خود بھی روشن ہو تو سایہ نہیں بنتا مثلاً سورج، ٹیوب لائٹ، بلب وغیرہ۔​
 
Top