Parho Aur Jaano , Singapur ki Sair By Saba Saleem

I

intelligent086

Guest
پڑھو اور جانو سنگا پور کی سیر ۔۔۔۔۔ : صبا سلیم

singapur-jpg.jpg

سنگاپور ایک خوبصورت ملک ہے۔ 600 مربع کلومیٹر جگہ کے ساتھ اس شہری ریاست میں تقریباً5 ملین افراد بستے ہیں۔ سنگاپور ایک ہرا بھرا ملک ہے۔
یہاں کئی چمن (پارکس) ہیں اور کاریں خاصی رفتار سے دوڑتی ہیں۔ سنگاپور کے سخت قوانین میں نیشنل پارکس بورڈ ایکٹ اور پارکس اینڈ ٹریز (درخت) ایکٹ بھی شامل ہے۔ بورڈ، سنگاپور میں 300 چمنوں کا ذمہ دار ہے۔ ان قوانین سے درخت کاٹنا اور چمنوں کی اراضی پر ناجائز قبضہ کرنا واقعی ناممکن بن گیا ہے۔

یہاں ہرجگہ ہندوستان کا اثر ہے اس کا اپنا نام بھی سمہا سے نکلا چنانچہ یہ سنگاپور لائن سٹی کہلایا۔ جانا پہچانا ’’میرلیون ‘‘جو سنگاپور کی علامت بنا اس کا سر شیر اور جسم ایک مچھلی کی مانند تھا۔ لٹل انڈیا (مختصر ہندوستان) ایک بڑی آبادی والا علاقہ ہے۔ ماس ریاپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم پر دھوبی گھاٹ ایک اہم اسٹیشن ہے۔ علی جنید اور خطیب دیگر اسٹیشن ہیں جو سومر سیٹ، پرومینا ڈے اور اسپلانڈے کے ساتھ اس ملک کی وسیع المشربی کو نمایاں کرتے ہیں جو محض 50 سال قبل ایک چھوٹے سے تجارتی مرکز سے ایک تیزی کے ساتھ پنپتی ہوئی معیشت میں تبدیل ہو گیا جس کے بارے میں اب کئی لوگوں کا خیال ہے کہ یہاں کام کرنے کے لئے بہترین تجارتی ماحول دستیاب ہے۔ یہ آسانی کے ساتھ پہلے نمبر پر آتا ہے۔ اس کی بیورو کریسی فعال ہے اور سرکاری دفاتر یا عدالتوں میں کوئی تاخیر نہیں ہوتی۔

 
Top