Shahi Halwa Aur Daaku An Urdu Moral Story

I

intelligent086

Guest
شاہی حلوہ اور ڈاکو

daku-aur-shahi-halwa-jpg.jpg

عضدالدولہ نامی بادشاہ کو بتایا گیا کہ بعض ڈاکو لوٹ لیتے ہیں ،اور پہاڑوں میں چھپ جاتے ہیں۔ کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں۔ بادشاہ نے ایک تاجر کو بلایا۔اسے ایک خچر دیا ،جس پر دو صندوق لدے ہوئے تھے۔ان میں زہر آلود خوشبودار حلوہ تھا۔ خوبصورت برتنوں میں ڈال کر اس پر چاندی کے ورق لگا دئیے گئے۔ اسے کچھ دینار دئیے اور حکم دیا کہ قافلہ کے ساتھ جائو اور یہ ظاہر کرو کہ یہ فلاں امیر کی دولت ہے ۔ تاجر نے یہ سب کچھ لیا ،اور قافلہ کے آگے آگے چلنے لگا۔ جب قافلہ جنگل میں پہنچاتو ڈاکوئوں نے حملہ کر دیا۔ مال و متاع لوٹ کر لے گئے۔ ایک ڈاکو کے ہاتھ خچرلگا۔ وہ اسے لے کر پہاڑی پر اپنے ساتھیوں کے پاس پہنچ گیا۔ جب انہوں نے صندوق کھولے تو حلوے کی بھینی بھینی خوشبو سونگھ کر ان کا جی للچایا، اوروہ حلوہ پر پل پڑے۔ ابھی کھانے سے فارغ نہ ہوئے تھے کہ زہر نے اپنا اثر دکھاناشروع کر دیا۔ وہ تمام وہیں ڈھیر ہو گئے۔ قافلے والوں نے اپنا سامان لیا اور بادشاہ کی تدبیر پر عش عش کرنے لگے​
 
Top