Transparent Animals By Muhammad Saleem In Urdu

I

intelligent086

Guest
ٹرانسپیرنٹ جانور ۔۔۔۔۔ تحریر : محمد سلیم

transparent-animals-jpg.53822


قدرت کی چند تخلیقات بہت زیادہ دلچسپ ہیں۔ٹرانسپیرنٹ( شفاف جانور) اس کی چند مثالیں ہیں جن کے تمام اندرونی اعضاء کو دیکھنے کیلئے انسانی آنکھیں ہی کافی ہیں۔ شفاف ہونے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ یہ جانور چھپ نہیں سکتے بلکہ ان کی یہی خاصیت انہیں دوسرے جانوروں سے محفوظ رکھتی ہے۔
ٹرانسپیرنٹ مینڈک
اس ٹرانسپیرنٹ مینڈک کا تعلق وینزویلا سے ہے اور یہ مینڈک زیادہ تر ہلکے سبز رنگ میں پائے جاتے ہیں۔ ان کی ٹرانسپیرنٹ جلد سے ان کا دل، جگر اور عمل انہضام کی نالی نمایاں دکھائی دیتے ہیں۔
ٹرانسپیرنٹ مچھلی
گہرے پانی کی مچھلی Barreleye کہلاتی ہے اس کا سر شفاف جبکہ اس کی آنکھیں روشنی کے معاملے میں انتہائی حساس ہوتی ہیں۔ اور یہ آنکھیں سیال سے بھرے مادے کے اندر ہی گھومتی ہیں جو کہ اس مچھلی کے سر میں ہوتا ہے۔
ٹرانسپیرنٹ تتلی
یہ ٹرانسپیرنٹ تتلی وسطی امریکہ میں میکسیکو سے پنامہ تک پائی جاتی ہے۔ اس تتلی کے پر ٹرانسپیرنٹ ہوتے ہیں اور ان کے درمیان سے گزرنے والی نسوں کے باعث یہ پر کسی شیشے کی مانند لگتے ہیں۔
ٹرانسپیرنٹ سکیوڈ
یہ ٹرانسپیرنٹ Squid نیو انگلینڈکی ایک بڑی قسم کی مچھلی ہے۔ اس کی دونوں آنکھوں پر روشن اعضاء ہوتے ہیں اور اس کا شکار گہرے پانی میں پائی جانے والی متعدد مچھلیاں ہوتی ہیں اور ساتھ ساتھ وہیل مچھلیاں اور سمندری پرندے بھی۔
ٹرانسپیرنٹ زیبر
ٹرانسپیرنٹ زیبرا مچھلی 2008ء میں سائنسدانوں نے تخلیق کی جس کا مقصد براہ راست اندرونی اعضاء کو حرکت کرتے ہوئے دیکھنا تھا اور یہ سب کچھ بوسٹن ہاسپٹل فار چلڈرن کے محققین کیلئے کیا گیا۔
ٹرانسپیرنٹ آئس فش
یہ عجیب الخلقت مچھلی انٹارٹیکا اور جنوبی امریکہ کے ارد گرد موجود ٹھنڈے پانیوں میں پائی جاتی ہے۔ اس کی خوراک دوسری مچھلیاں ہوتی ہیں۔اس ٹرانسپیرنٹ مچھلی کو آئس کروکو ڈائیل فش بھی کہا جاتا ہے۔ اس مچھلی کا خون بھی ٹرانسپیرنٹ ہی ہوتا ہے۔
ٹرانسپیرنٹ دو پایہ لاروا
یہ ایک غیر معمولی جانور ہے جسے Phronima کہا جاتا ہے- یہ حال ہی میں شمالی اوقیانوس کے پہاڑی سلسلے کے درمیان واقع ایک گہرے سمندر میں سے دریافت کیا گیا ہے۔اس کے تمام اندرونی اعضاء کو باآسانی باہر سے ہی دیکھا جاسکتا ہے۔
شرمپ ٹرانسپیرنٹ لاروا
یہ ہوائی کے اردگرد کے پانیوں میں پایا جاتا ہے۔ اور یہ دیکھنے میں ایسا ہی نظر آتا ہے کہ جیسے جیلی فش نظر آتی ہے اس اندر کا بھی بھرپور معائنہ کیا جاسکتا ہے۔
سالپ فش
جیلی فش کی طرح دکھائی دینے والا یہ جانور Salp کہلاتا ہے اور اس کی خوراک پانی میں پائے جانے والے پودے ہوتے ہیں- یہ مکمل شفاف ہوتا ہے اور اس کی لمبائی 1 سے 10 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔
جیلی فش
جیلی فش ہر سمندر میں پائی جاتی ہے اور یہ سمندر کی سطح سے لے کر گہرے پانی تک میں موجود ہوتی ہے۔ متعدد جیلی فش ٹرانسپیرنٹ ہوتی ہیں اور انہیں دیکھنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔ Arctapodema genus قسم کی جیلی فش 2.5 سینٹی میٹر تک لمبی ہوتی ہے۔

Transparent Animals By Muhammad Saleem In Urdu
 
Top Bottom